ساری زندگی کنوینرنہیں بنوں گا: عامرخان آبدیدہ ہوگئے

  تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال میں ایک اور ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، کچھ دیر قبل پاک سر زمین پارٹی سے وابستہ سلمان بلوچ نے پی آئی بی پہنچ کر فاروق ستار کی حمایت کرتے ہوئے عامر خان پر سازشیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا. سلمان بلوچ کی تقریر کے فوری بعد رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں‌ پریس کانفرنس کی، جہاں‌ کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں‌ آئے. عامر خان نے کہا کہ انھوں‌ نے کبھی سربراہی کی خواہش نہیں‌ کی، بےہودہ الزامات لگائے گئے، مگر میں کسی بات کا جواب نہیں دوں‌ گا. انھوں نے کہا کہ کراچی کی سیاسی جنگ نے میرے بیٹے کو قتل کیا، جس کے چند ماہ بعد میں‌ نے پانچ ہزارلوگوں کے سامنے شہدا کے ورثا سے معافی مانگی تھی، کارکن ہونا میرا لیے اعزاز ہے، فیصلہ کیا ہے، ساری زندگی کنوینرنہیں بنوں
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.