سازشوں اور چور راستے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا: حمزہ شہباز

لیگی رہنما اور ایم این اے حمزہ شہباز ریواز گارڈن پہنچے اور منو بھائی کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے مخالفین کو کھری کھری سنائیں اور کہا عمران خان بد زبانی بند کریں، سازشوں اور چور راستے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا آصف زرداری کو کرپشن اور سوئس اکاؤنٹ کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پرلعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ سے تنخواہ بھی لیتے ہیں،عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں عوام کی کیا خدمت کی ہے۔
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.