سانحہ ساہیوال: مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر دو رکنی خصوصی بنچ 4 فروری کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپور ٹ میں۔

بادبان رپورٹ 
سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر مشتمل 2 رکنی خصوصی بنچ 4 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے، سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔