سانحہ ساہیوال: کیس کو لٹکانے اور ثبوت مٹانےکی کوششیں۔ جے آئی ٹی نے 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سانحہ ساہیوال پر بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے حکومت سے 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی۔

جے آئی ٹی رپورٹ اور ٹیم تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ فرانزک لیبارٹری میں پہنچایا گیا اسلحہ اور اُس میں ٹیمپرنگ اور کال ریکارڈنگ کمپیوٹرز میں سے ہارڈ ڈسکس کی تبدیلی تمام حربے اصل حقائق کو چُھپانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔