سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ: حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر 2 رکنی بینچ قائم

لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا جس پنجاب حکومت نے جسٹس مظاہر نقوی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ پر اپیل پر 2 رکنی بینچ تشکیل دےدیا ہے جو جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکنان جاں بحق ہوئے تھے جس پر جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کی تھی تاہم اس انکوائری رپورٹ کو عام نہیں کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*