ساہیوال واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ بادبان الرٹ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر اعلی کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے بھی وزیر اعلی کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے رابطے کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعلی نے فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت معمہ بن گئی جب کہ وزیراعظم کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔