سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں، رچرڈسن

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ رچرڈسن نے کہا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے، یہ سیریز یقینی طور پرپاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مدد گار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بہت کام کیا، کرکٹ فیملی یکجا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک ساتھ ہیں۔ آئی سی سی سربراہ نے کہا کہ ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو مشکل وقت میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتےہیں، دوسال کے دوران پاکستان میں حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بی سی سی آئی پاکستان سے کھیلنے پر رضامند نہیں تو آئی سی سی اسے مجبور نہیں کرسکتا، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز دونوں ممالک کی رضامندی سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ممبر ممالک کے درمیان قانونی چارہ جوئی کے خلاف ہے۔

This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.