سردار یعقوب ناصرقائم مقام صدررہیں گے، اجلاس میں فیصلہ

  تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے بھی نااہلی کے بعد صورتحال پر نوازشریف کے زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سردار یعقوب ناصر قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ رہنماؤں نے شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی تجویز دی۔ نوازشریف نے لندن کا دورہ ملتوی کردیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.