سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹروے جزوی بند

ہرطرف سردی ہی سردی، میدانی علاقے دھند میں دھندلائے رہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہا۔ چیچہ وطنی، میاں چنوں، لودھراں، مسافر خانہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقے دھند میں غائب رہے۔

ملتان سے خانیوال، پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور پشاور سے رشکئی تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند رہی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گزیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔