Breaking News

سری لنکا نان باسمتی چاول سے درآمدی ڈیوٹی کم کرنے پر راضی

سری لنکا نے نان باسمتی چاول سے درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کی حامی بھرلی، رائس ایکسپورٹرز کے مطابق حتمی فیصلے سے چاول کی برآمدات میں اضافے ہوگا۔ سری لنکا نے نان باسمتی چاول سے درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کی حامی بھرلی، نان باسمتی چاول پر ڈیوٹی 50 روپے سے کم کرکے 25 پیسے فی کلو کی جاسکتی ہے،

سری لنکن حکومت نے نان باسمتی چاول پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کو حکومتی سرٹیفیکشن سے مشروط کر دیا یعنی نان باسمتی چاول کی سرٹیفیکشن لائیں اور صرف 25 پیسے ڈیوٹی دیتے ہوئے چاول فروخت کر جائیں۔ عالمی منڈی میں نان باسمتی چاول کی اوسط قیمت 325 ڈالر سے 400 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کے مطابق سری لنکا کے وزیر تجارت سے پاکستانی باسمتی چاول کا کوٹہ 6 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 12 ہزار میٹرک ٹن تک کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved