سزا دی نہیں جا رہی، دلوائی جا رہی ہے: میاں نواز شریف

 
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا یہ پہلے سے لکھا ہوا کہ ہر صورت سزا دینی ہے، سزا دی نہیں جا رہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔ عمران خان کی ضمانت سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔ میاں نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے میں ایسے الفاظ استعمال ہوئے جو مخالفین استعمال کرتے ہیں، 1999 میں بھی کہا تھا طیارہ ہائی جیک کیس میں سزا دلوائی جا رہی ہے، پہلے بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جا رہا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.