سعد الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنایا گیا ہے : حزب اللہ سربراہ کا الزام

لبنانی ٹی وی پر جاری بیان میں حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ سعد الحریری کے استعفے کے بعد اسرائیل کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سعد الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے سعودی عرب نے اسرائیل کو کہا ہے کہ وہ لبنان پر حملہ کر دے۔ حسن نصراللہ نے کہا اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھانے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.