سعودیہ اور کینیڈا کے مابین تنازعات میں اضافہ ، سفارت خانے خالی کرادئے

 سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ سعودی عرب نے کینیڈا کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔

انیوں نے کیا کہ ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔

 

کرسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہوگا۔ کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع اتنی تیزی سےکیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.