سعودی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاد بن حامد کی جی ایچ کیو آمد۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل فیاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
سعودی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاد بن حامد کی جی ایچ کیو آمد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل فیاد کی وفد کے ہمراہ ملاقات
ملاقات میں مجموعی تذویراتی ماحول اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
سعودی چیف آف جنرل سٹاف کا تربیتی تعاون کی فراہمی پر پاک فوج کا اظہار تشکر
جنرل فیاد نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ مہارت، اعلی معیار کو سراہا
آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کے خیالات پر شکریہ ادا کیا
پاک فوج سعودی آرمی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف
سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاد کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں اعزازی گارڈ پیش کی گئی، آئی ایس پی آر