سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا، سعودی سفیر

کوئی قوت پاک سعودیہ تعلقات خراب نہیں کر سکتی، نواف سعید المالکی کی طاہراشرفی سے گفتگو۔ فوٹو: سوشل میڈیاپاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کوئی بھی قوت خراب نہیں کرسکتی، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں ، سعودی عرب بھی سی پیک کا حصہ بنے گا۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی سے ملاقات گفتگو کے دوران نواف سعید المالکی نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات 2 بھائیوں، 2 قوموں، ایمان اور عقیدت کے تعلقات ہیں اور کوئی بھی قوت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں خرابی پیدا نہیں کر سکتی۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.