سعودی وزیر نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنادی۔ اس خوش آئند اقدام میں سعودی سفیر نواف بن المالکی نے ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لئے ایک مثبت اقدام ہے۔۔ سعودی وزیر کی سپیشل ویڈیو دیکھیں صرف بادبان رپورٹ میں۔

سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا سعودی عرب کو پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔