سمندر میں نگرانی کیلئے روبوٹ مچھلی تیار

 

 

امریکی ماہرین نے ایک ایسی روبوٹک مچھلی تیار کی ہے جو سمندر کی گہرائی میں خطرات پر نگرانی کیلئے گشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی ماہرین نے اس روبوٹ کو مچھلی کی بناوٹ سے متا ثر ہو کر ہو بہواسی کی شکل میں تیار کیا ہے ۔

یہ روبوٹ مچھلی مسلسل سمندر کے گہرے پانی میں تیرتی اور اردگرد موجود کسی بھی خطرے پر نظر رکھتی ہے۔ اس روبوٹک مچھلی میں مشینی دُم اور پَر بھی نمایاں ہیں جن کی مدد سے یہ اپنے اندر نصب سینسرز اور جدید آلات کی مدد سے تیرتی ہے اور اپنی خدمات سر انجام دیتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.