سندھ حکومت کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان

 لیڈی ہیلتھ ورکرز ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے سندھ سیکریٹریٹ پہنچیں اور پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف خوب کی نعرہ بازی کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن اور بائیو میٹرک ریکارڈ کے نام پر تنخواہیں روک دیں، مگر کام پورا لیا جا رہا ہے۔ اگر تنخواہیں نہ دیں تو پولیو مہم نہیں چلنے دیں گے۔ اس احتجاج کی وجہ سے حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان کیا تو لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.