سنسنی خیز خبروں پر لگام، فیس بک نے سخت قدم اٹھا لیا

سوشل ویب سائٹ کے اس اقدام سے اس پر دستیاب نیوز مواد کی تعداد بھی گھٹنے کا امکان ہے۔ 2016ء میں ہوئے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے روس کی حمایت یافتہ اکاؤنٹ سے فیس بک پر اشتہارات اور غلط خبریں خوب نشر کی گئی تھیں۔ اس کے بعد سے فیس بک سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک صفحے پر کہا کہ یہ قدم سنسنی خیز خبروں پر لگام لگانے اور معیار کی بنیاد پر نیوز ذرائع کی شناخت کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ فیس بک کے افسر یا ماہر نہیں بلکہ اس کے یوزرس ہی نیوز آؤٹ لیٹ کی رینکنگ طے کریں گے۔
This entry was posted in تفریح, قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.