سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت۔۔۔پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر آؤٹ۔ بادبان سپورٹس

جنوبی افریقا کی باؤنسی پچ پر پاکستان بیٹنگ لائن فاسٹ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی باؤنسی پچ پر قومی ٹیم کے بلے باز پروٹیز فاسٹ بولر کے سامنے گھبرائے ہوئے دکھائی دیے اور کوئی بیٹسمین پراعتماد انداز سے زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا۔

کپتان سرفراز احمد اور اوپننگ باز امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی 36، فخر زمان 12، شان مسعود 19، اسد شفیق 7، یاسر شاہ 4 اور محمد عامر ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور حسن علی نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور 67 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 178 کے مجموعی اسکو پر بابر اعظم 71 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔