سوات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو مطلوب دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے سوات کے علاقے جہان آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ فورسز کے آپریشن کے دوران دو مطلوب دہشت گرد اسد عرف انس اور وہاب مارے گئے جبکہ ملزموں کے دو سہولت کاروں کو دھر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جا رہا تھا۔ دونوں دہشتگردوں کی افغانستان سے آنے کی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.