سوتے وقت موبائل فون قریب رکھنا خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے

کیلی فورنیا میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوتے وقت موبائل فون قریب رکھنا کینسر اور بانجھ پن جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوتے وقت موبائل فون کو خود سے کئی فٹ دور رکھ کر سوئیں، کیونکہ اس سے نکلنے والی شعائیں صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ موبائل فون قریب رکھ کرسونے سے کینسر، دماغی بیماری اور بانجھ پن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ بچوں کے لیے بھی بے حد نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں اور اس سے نکلنے والی شعائیں صحت کے لیے خطرناک ہیں، خصوصاً اُس وقت جب صارف بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہا ہو۔
This entry was posted in Science and Technology, اہم خبریں. Bookmark the permalink.