سوشل میڈیا پر نو سر بازی، جانور فروخت کی آڑ میں لوٹ مار

سوشل میڈیا پر نوسر بازوں نے خوبصورت پرندوں اور جانوروں کی فروخت کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا، عام شہریوں کے علاوہ اعلیٰ عہدوں پر فائز افسر بھی پرندے و جانور خریدنے کے چکر میں ہزاروں روپے لٹا بیٹھے ، شکایات ملنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اور ویب سائٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کا کاروبار عروج پر ہے، شہریوں کے علاوہ اعلیٰ افسر اور ملازمین بھی نہ صرف اس کاروبار سے منسلک ہیں بلکہ ویب سائٹس کے ذریعے جانور بھی خریدتے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر جعلساز ایڈوانس رقم موبی کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے منگوا کر انہیں پرندے پارسل کرنے کا کہتے ہیں۔ بعد ازاں ویب سائٹس پر د ئیے گئے فون نمبر بند کر دئیے جاتے ہیں۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.