سونا 300 روپے مہنگا،فی تولہ 54200کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2ڈالر کی کمی دیکھی گئی اورفی اونس سونے کی قیمت 1242ڈالر ہوگئی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ،
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 54200روپے ہوگئی،
اسی طرح 257 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 46 ہزار 457 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 790 روپے کی سطح پر مستحکم رہی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.