سونے کی تولہ قیمت میں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12 ڈالر کی کمی سے1324 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500 اور429 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 52 ہزار 300اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44 ہزار 828 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔  
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.