Breaking News

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان

اسلام آباد:  ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب س وزیرِاعظم کی طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِاعظم آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیرِاعظم ضرور پیش ہوںگے۔ وزیرِاعظم بارہا اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved