سپیکر قومی اسمبلی ہمدرد یونیورسٹی میں مہمان خصوصی خبر کے لئے کلک کریں

  • ­ٹی اسلام آباد کی 15تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب

حکیم محمد سعید اور عبدلستار ایدھی انسانیت کے لیے اپنی خدمات کی بدولت پوری دنیا میں آج بھی زندہ ہیں، اسد قیصر

انسان کا اعلیٰ کردار اور بڑے کام ہمیشہ اس کو زندہ جاوید رکھتے ہیں، سپیکرقومی اسمبلی

ہمیں ناکامیوں سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے، ناکامیاں کامیابیوں کا زینہ ہوتی ہیں، اسد قیصر

ہم یہ نہ سوچیں کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ ہم اس طرف توجہ اور غور کریں کہ ہم نے اس ملک کو کیا دیا، سپیکر قومی اسمبلی

عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ملک میں تعلیم کا فروغ میری اولین ترجیح ہے، اسد قیصر

اسلام اخلاقیات اور اقدار پر بہت زیادہ زور دیتا ہے لہٰذا ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو اپنانا ضروری ہے، سپیکر قومی اسمبلی

انسان کی شخصیت کا دارومدار اس کی بلند سوچ اوراعلیٰ مقاصد پر ہے، اسد قیصر

قسمت اور تقدیر انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے اور اللہ تعالی انسان کو اسی طرح دیتا ہے جیسے وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کرتا ہے، سپیکرقومی اسمبلی
طلباء کو بھی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ثابت قدم رہنے اورجہد مسلسل کرنے کی ضرورت ہے، اسد قیصر

ملک میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں ہمدرد یونیورسٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے، سپیکرقومی اسمبلی