سکھر بیراج کی بھل صفائی کا کام سولہ روز میں مکمل

سکھر بیراج اور نہروں کی بھل صفائی کا کام سولہ روز کے بعد مکمل کر کے نہروں میں پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی، مکمل شروع ہونے میں چوبیس گھنٹے کا وقت لگے گا جبکہ سکھر بیراج کے گیٹ بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ ایریگیشن کی جانب سے سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی سات نہروں کا شروع کیا گیا بھل صفائی کا کام سولہ روز جاری رہنے کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد سکھر بیراج پر پانی کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سکھر بیراج کے گیٹس دوبارہ بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں بھی پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں رابطے پر سکھر بیراج کنٹرول روم کے انچارج عبدالعزیز سومرو نے بتایا کہ نہروں میں پانی کی فراہمی شروع تو کر دی گئی ہے تاہم مکمل فراہمی چوبیس گھنٹے بعد ہی ممکن ہوسکے گی کیونکہ سکھر بیراج پر پانی بڑھنے میں چوبیس گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ بھل صفائی کے دوران نہ صرف نہروں میں بلکہ سکھر بیراج سے بھی مٹی نکال لی گئی ہے جس سے اس کا پانڈ بڑھ گیا ہے جبکہ سکھر بیراج کے تمام گیٹوں کی مرمت اور رنگ وروغن کا کام بھی کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*