سہ فریقی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی

ہرارے: (بادبان نیوز) تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تاہم جواباً آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر 149 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 8جولائی کو کھیلا جائے گاسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو فخر زمان اور حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کو حارث سہیل کی شکل میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو کوئی رنز نہ بناسکے۔فخر زمان اور حسین طلعت نے پریشر نہ لیتے ہوئے زبردست بیٹنگ کی، نوجوان حسین طلعت 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فخر زمان نے دھواں دھار بلے بازے کرتے ہوئے کیریئر کی تیسری ففٹی مکمل کی، انہوں نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد 73 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد 14 رنز ہی بنا سکے، تجربہ کار شیعب ملک نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ نوجوان آصف علی 37رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

مشکل ہدف کے تعاقب میں ٓسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی۔ سیریز کے تمام میچز میں دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے کینگروز کپتان ایرون فنچ اس میچ میں اپنا جادو نہ چلا سکے اور صرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ الیکس کیری 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آرکی شارٹ 28، گلین میکسویل 10، ٹریوس ہیڈ 7، نک میڈنسن 5 اور مارکس اسٹونس 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، محمد عامر، عثمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں زبردست کارکردگی پیش کرنے پر اوپننگ بلے باز فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*