سہ ملکی سیریز ، پاکستان آج زمبابوے کے مدمقابل

لاہور (بادبان نیوز ) تین ملکی سیریز میں پاکستان ٹیم آج اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، پہلے مقابلے میں گرین شرٹس نے میزبان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا آج میزبان زمبابوے سے مقابلہ ہوگا، ہرارے میں دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے میدان میں اتریں گی۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں زمبابوے کو چوہتر رنز سے شکست دی تھی۔دوسرے مقابلے میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں نو وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے میچ میں ناکامی پر زمبابوین ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.