سیاستدان چاہیں تو لڑنے کے علاوہ کوئی اور کام بھی کر سکتے ہیں: سعد رفیق

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت منہ تکتا رہ گیا، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، بھارت کی بدقسمتی ہے کہ وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل نہیں۔ وزیر ریلویز نے بتایا کہ اپ گریڈایشن کے ساتھ صوبائی ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبوں کو بھی شروع کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست پاکستان میں چھوڑ کر چین گئے تھے، سیاستدان اگر لڑنے کی بجائے کوئی اور کام کریں تو ملک ترقی کرتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بدقسمتی ہے کہ وہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل نہیں۔ وزیر ریلویز نے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چاروں صوبوں کی قیادت ایک پیج پر تھی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلویز کی اپ گریڈایشن کے ساتھ صوبائی ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبوں کو بھی شروع کیا جائے گا جبکہ رواں سال کے آخر تک پشاور سے کراچی ریلوے ٹریک مین لائن ون پر کام شروع ہو جائے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.