سیاست ضرور کریں، اداروں کی جنگ میں شریک نہ ہوں، ہر ادارہ حدود میں رہے’

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں سیاستدان اداروں کی جنگ میں شریک نہ ہوں، ملک کے لوگ اب مزید کوئی دھچکہ برداشت نہیں کر پائیں گے، دھرنوں کی سیاست خوفناک ہے، عالمی جرائید لکھیں کہ پاکستان ایک خطرناک ملک ہے تو یہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مذہب کو استعمال کر کے سیاست کی جا رہی ہے، لوگوں کے مسائل حل کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے، نواز شریف سے کہا کہ ایسی سیاست نہ کریں لیکن وہ نہیں مانے، میاں صاحب خود بھی سڑک پر ہوں گے اور ہماری سیاست بھی ختم کر دیں گے۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانے کی اور نواز شریف جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہے ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.