سیاسی و عسکری قیادت کا مشترکہ دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی 27 نومبر کو دورہ سعودی عرب پرروانگی کاامکان ہے اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 27 نومبر کو دورہ سعودی عرب پر روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں 21 نومبر کو اس دورے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تا ہم بعض نا گزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا، اب 27 نومبر کو سیاسی و عسکری قیادت کے سعودی عرب جانے کا امکان ہے جبکہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانا اور سعودی قیادت کو اپنی حمایت کا یقین دلانا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم اسکے بعد روس کا دورہ بھی کرینگے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.