سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا: بلاول بھٹو

 
ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے سہیون میں امراض قلب کے ادارے کے افتتاح کے موقعے پر کیا۔ بلاول بھٹو نے حریفوں پرطنز کے تیربرساتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں گراتے گراتے اتنا نہ گریں کہ دھرتی کی دشمنی پر اتر آئیں، سیاسی یتیموں نے قوم کو کچھ نہیں‌ دیا۔

قصور میں بچی کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر طمانچہ ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہر فیصلہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، ہماری منزل مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے، اب عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے انہیں پنجاب کی میٹرو بس چاہیے یا خیبرپختونخواہ کے درخت  چاہییں یا پھر مفت علاج چاہیے۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔ اسے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سہیون دھماکے کے واقع سے متعلق آگاہی اور بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.