سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ کا واقعہ، آج سکیورٹی سخت کر دی گئی

سیشن کورٹ میں گذشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ بعد داخلی اور خارجی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، سیشن عدالت کے دروازوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں رات بھر سیشن کورٹ کے اندر موجود رہیں۔ فرانزک لیب کے اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد جائے وقوعہ کو پانی سے دھو دیا۔

تفتیشی ٹیم ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کے عدالتی عملے سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ پولیس فائرنگ کی رپورٹ سیشن جج لاہور کو تاحال ارسال نہ کرسکی۔ سیشن کورٹ میں سائلین کی حاضری آج معمول سے کم ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.