سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل

لاہور (بادبان نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ہیں، بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔پی سی بی نے کرکٹرز کیلئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیا، چند روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ بلے باز بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی آمدن ڈبل کردی ہے، اے کیٹیگری کو 5 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے ملیں گے، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 45 ہزار کی بجائے 7 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن 1 لاکھ 98 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی، ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ کی بجائے اب 3 لاکھ روپے ہوگی، 10 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*