سینٹ‌ الیکشن ن لیگ کے اتحاد کا امتحان

 

جمہوریت قانون کی حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتی مگر ہمارے منتخب حکمران سمجھتے ہیں کہ قانون ان کے تابع ہے کہ وہ منتخب ہوجاتے ہیں ، یہ وہ سوچ ہے جس نے ملک کو تباہ کیا ، اب اداروں نے کچھ آزادی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ، جس پر لیڈروں نے شور مچانا شروع کر دیا ۔ عدلیہ ہاتھ ڈالتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، پولیس اور ایف آئی اے کو انہوں نے کنٹرول کیا ہوا ہے ، محتسب کے ادارے کو نواز شریف نے 9 سال تک کنٹرول کیا مگر جب سے جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کے سربراہ بنے ہیں، انہوں نے اپنے عہدے کے تقاضے پورے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*