سینیٹ انتخابات: کس کو کتنا حصہ ملے گا؟

سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو 19 نشستیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو 7، پاکستان تحریک انصاف کو 7، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 4، جے یو آئی (ف) کو 2، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کو 3، نیشنل پارٹی کو 2 نشستیں ملیں گی۔ سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں حکومتی جماعت ن لیگ کے سینیٹرز کی کل تعداد 37، پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی کل تعداد 15، تحریک انصاف کی 13، جے یو آئی ف کی 4، ایم کیو ایم کی 8، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 6 تک پہنچ جائے گی۔

اس وقت سینیٹ میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 27 ہے جبکہ 11 مارچ کو مسلم لیگ ن کے 9 سینیٹرز گھر چلے جائیں گے۔ ن لیگ کو پنجاب میں 6 جنرل، دو ٹیکنوکریٹ ، دو خواتین ایک اقلیتی نشست ملے گی، ن لیگ کو خیبر پختونخواسے ایک جنرل نشست، دارالحکومت میں ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ جبکہ بلوچستان میں سیاسی حالات ن لیگ کیلئے ساز گار رہنے کی صورت میں2 جنرل ، ایک خاتون اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست مل سکتی ہے، فاٹا سے بھی ن لیگ کو ایک یا ایک سے زائد نشست مل سکتی ہے مگر گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کے تین ایم این ایز ہونے کے باجود فاٹا سے کوئی نشست نہیں ملی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.