شاہد آفریدی کی جانب سے ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد

دنیائے کرکٹ کے سب سے مشہور کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو ان کی شادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں دونوں کو شادی کی مبارکباد اور دعائیں دیں اور کہا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شاہد آفریدی کو شکریہ کا پیغام بھیجا۔ ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں شکریہ شاہد بھائی لکھا جبکہ انوشکا نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ شاہد آفریدی کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر، عمر اکمل، اداکارہ ماہرہ خان اور ثانیہ مرزا نے بھی ویروشکا کو ڈھیر ساری دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

خیال رہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 11 دسمبر 2017 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں۔ دونوں شخصیات ستاروں کے چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں دی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*