شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بنارسی پان کے شوقین نکلے

 
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی بنارسی پان کے شوقین نکلے۔ احمد آباد، جے پور اور دیگر شہروں میں نئی آنے والی فلم "جب ہیری میٹ سیجل" کی تشہیر کے بعد شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور ڈائریکٹر امتیاز علی بنارس پہنچے۔ فلم کی ٹیم نے بنارس آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بازاروں کا رخ کیا۔ جہاں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان نے ایک دوسرے کو بنارسی پان بھی کھلایا۔ ان کی جانب سے ایک دوسرے کو پان کھلانے کی تصاویر ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کئے جانے کے بعد وائرل ہو گئیں۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.