شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

  تفصیلات کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر درد کی وجہ سے اسپتال منتقل کیاگیا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی جواجہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی نے ماضی میں بھی دورانِ قید زیادہ تر وقت جناح اسپتال میں گزارا جہاں اُن کے لیے علیحدہ کمرہ اور خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.