شرجیل میمن کل عدالت پیش ہوں گے :مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کل عدالت میں پیش ہوں گے اور عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اس کا احترام کیا جائے گا ، خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کچھ کیسز میں عدالت کو مطلوب ہیں جس میں عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ کئی ایسے کیسز بھی ہیں جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی ۔ اس سے قبل خیرپور میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد شہر میں خاردار تار لگا کر جگہ جگہ راستے بند کئے گئے تھے ۔ مراد علی شاہ وسان ہاؤس گئے جہاں منظور وسان کے ساتھ چائے پی اور ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔ مراد علی شاہ جیلانی ہاؤس میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے پہلے اپنے حلقہ سیہون شریف بھی گئے جہاں انہوں نے کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنیں ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.