شرقپور: خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

 
شرقپور میں ڈاکٹرز کا ایک اور کارنامہ، ڈلیوری کے لئے آئی خاتون کو آپریشن کے بجائے لاہور ریفر کر دیا۔ خاتون نے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ ڈلیوری کیلئے منڈی فیض آباد سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شرقپور شریف آئے تو ڈاکٹرز نے میری بیگم کو فوراً لاہور لے جانے کا کہا۔ میں اہلیہ کو ایمبولینس میں لے کر ہسپتال سے نکلنے لگا تھا کہ بچے کی پیدائش ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ کی حالت ٹھیک ہے۔ دوسری طرف ایم ایس ڈی ایچ کیو شرقپور شریف کا موقف ہے کہ مریضہ کو داخل کرنے کا بولا تھا لیکن وہ خود لاہور جانا چاہتے تھے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.