شریف برادران اب شریف نہیں رہے، بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے: ڈاکٹر عاصم

ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے ملکی سیاست اور معیشت کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، لندن سے واپسی پر چہرے سے تروتازہ لیکن دل سے افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا ملکی حالات دیکھ کر دل رو رہا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں، پاکستان کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 5 سالہ حکومت میں ذاتی دوست نہیں بنائے، شریف برادران کا بیرون ملک آناجانا بند کیا جائے، دونوں بھائیوں سے ریاست کو نقصان ہو رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*