شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تیاری کیلئے نیب نے والیم 10 کی کاپی مانگ لی

اسلام آباد: نیب کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، رجسٹرار آفس کی جانب سے نو والیومز کی ایک ایک کاپی ہی موصول ہوئی ہے۔ فریقین کیخلاف چار ریفرنسز دائر کرنے ہیں، ہر ریفرنس کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی الگ الگ مصدقہ نقل درکار ہے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دے دی۔ رجسٹرار آفس کے خط پر وزارت داخلہ نے واجد ضیاء کی سکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.