شریف خاندان کی نظرثانی اپیلوں کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری

سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستوں پرپانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے۔ بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کررہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کا فیصلہ پانچ رکنی بینچ نے سنایا تھا جب کہ دو ججز20 اپریل کو اپنا فیصلہ دے چکے تھے، 20 اپریل کے فیصلے کے بعد دوججزکے بینچ میں بیٹھنے کا جواز نہیں تھا جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ دوججوں کا 20 اپریل کا فیصلہ آپ نے کہیں چیلنج نہیں کیا، جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ دو ججوں کے فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں تھی اکثریتی فیصلے کو تسلیم کیا گیا تھا اس لئے چیلنج نہیں کیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.