Breaking News

شمالی کوریا کودہشت گردریاست قراردینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، وائٹ ہاؤس

اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی  کوریا کے رہنما پرمسلسل کڑی تنقید جاری ہے: فوٹو: فائل

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کودہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق خود اعلان کریں گے۔

گزشتہ روزٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلیے بڑاخطرہ ہے۔

س سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی  کوریا کے رہنما پرمسلسل کڑی تنقید جاری ہے جس میں انفرادی طورپرہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے جودونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بھی وجہ بنا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved