’شمالی کوریا کے سربراہ کو قتل کرنے کی سازش‘

شمالی کوریا کی وزارتِ ملکی سلامتی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ جسے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے کی پشت پناہی حاصل ہے، ملک میں داخل ہو گیا ہے جو تابکاری اور زہریلی مادے سے حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دہشت گرد گروہ کو جلد پکڑ لیا جائے گا اور انھیں بے رحمی سے کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھٹا نیوکلیئر تجربہ کرنے کی دھکمی کے باعث امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات انتہائی نازک ہو چکے ہیں۔ دونوں جانب سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے بار بار شمالی کوریا اور اس کے سربراہ کم جونگ ان کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی مہم جوئیوں سے باز رہیں۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.