شہبازشریف کا بھارتی ہائی کمشنر کیساتھ ملاقات سے انکار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی ہائی کمشنر کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا۔ ملاقات کی درخواست پر انکار کے بعد اجے بساریہ نے تین روزہ دورہ لاہور بھی منسوخ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جو آج لاہور میں ہونا تھی۔ شہبازشریف نے پاک بھارت تناؤ اور مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کے باعث ملاقات کی درخواست رد کردی۔ شہبازشریف کے انکار کے بعد اجے بساریہ نے تین روزہ دورہ لاہور بھی منسوخ کر دیا ہے۔ دورے کے دوران بھارتی ہائی کمشنر نے تاجربرادری اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.