شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب

مسلم لیگ ن کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمشن میں جمع کرائے گئے لیکن ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان کے دستخط موجود تھے جن میں راجا فاروق حیدر ، طاہرہ اورنگزیب ، سیدال خان ناصر ، کھیل داس کوہستانی شامل تھے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا نیازی اور زرداری ملکر بھی ہم پر نہیں بھاری، سب سے زیادہ رونا کے پی کی صورتحال پر آرہا ہے ، کے پی عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا نون لیگ کا مستقبل صدر بننا مشکل مرحلہ ہے، سیاسی زندگی میں نواز شریف سے ہمیشہ رہنمائی حاصل کی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.